افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش ظاہر کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے آنے والی سیریز میں کوچنگ کرنے کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان بورڈ پاکستانی کھلاڑی کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہش مند ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے انہی کے میدان پر سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ حال ہی میں سلمان بٹ کو پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا۔ تقرری کے ایک دن بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

4 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

4 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

5 hours ago