الیکشن مہم، پیپلزپارٹی نے پنجاب پر نظریں جمالیں


کراچی(قدرت روزنامہ)الیکشن مہم شروع ہوچکی ہے اور ایسے میں پیپلزپارٹی نے جلسے شروع کردیئے ہیں اور پنجاب پر نظریں جمالی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے بھی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوزشروع کردیئے ہیں۔
ذرائع نے ڈیلی پاکستان کو بتایاکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کاامکان نہیں لیکن پارٹی نے زیادہ سے زیادہ نشستیں نکالنے کے لیے تگ و دو شروع کردی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی ذرائع کاکہناتھاکہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں کی بیان بازی چلتی رہتی ہے لیکن سندھ میں کسی بھی قسم کے اپ سیٹ کی توقع نہیں ، صوبائی حکومت بھی واضح اکثریت سے بننے کی توقع ہے لیکن بلوچستان اور پنجاب میں زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کی کوشش کی جائے گی اور آئندہ دنوں میں کئی بڑے نام بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔