قسم اٹھا سکتا ہوں بشری بی بی کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا، عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قسم اٹھا سکتا ہوں بشری بی بی کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا۔
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی، جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں، میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔
مزید بولے کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے، طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑا تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میں تو جان دینے کو تیار ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔