اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی، شہر قائد میں روٹی اب 2 روپے کی ملے گی .
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تندور کا افتتاح کردیا .
کامران ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر بھر میں مزید 48 ایسے سستے تندور کھولے جائینگے .
یاد رہے کہ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں اس وقت ایک روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت ہورہی ہے .