سیکرٹری اطلاعات عمران خان کا ڈی جی پی آر بلوچستان کا دورہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز بلوچستان کا دورہ کیا، جہاں ان کا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران نے افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سسٹم سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران نے سیکرٹری اطلاعات کو ڈائریکٹوریٹ کی مجموعی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اور خصوصی طور پر پاکستان میں چینی سفارتخانے کی طرف سے ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لیے معاونت کے بارے میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈیجیٹل دور کی اہمیت کے پیشِ نظر ڈی جی پی آر ٹیم کو ڈیجیٹل لیب قائم کرنے میں تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔

سیکرٹری اطلاعات نے ڈی جی پی آر کے کردار کو سراہتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کو میڈیا میں اجاگر کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ کے اہم کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے، خاص کر ڈیجیٹل میڈیا کی آمد نے فوراً اپ ڈیٹس کا راستہ کھول دیا ہے اور خبروں اور معلومات کو سیکنڈوں میں سامعین تک پہنچا دیا ہےاس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی جی پی آر کا کردار بڑا ہے۔ آخر میں سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈی جی پی آر بلوچستان کی مسلسل کامیابی پر اعتماد اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

8 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

21 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

50 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago