نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں: اعتزاز احسن
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا۔