فیض آباد دھرنا کمیشن: فواد حسن فواد نے بیان ریکارڈ کرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیرِ صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس ہوا۔
فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017ء کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شئیر کیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے۔
فواد حسن فواد کو کمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا۔