صوبائی کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب صوبائی کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دیدی، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا .
یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار کردی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا .


نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 33واں اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری اور اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے .
یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار کردی جائیگی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، بریفنگ کے مطابق امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے شہری آن لائن سو ڈالر ادا کرکے لائسنس بنوا سکیں گے .
اجلاس میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلباء کیلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے .
چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی الاٹ کرنے کیلئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دی گئی اجلاس میں کابینہ نے چولستان میں تین لاکھ 44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کافیصلہ کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرکاشتکار کو ساڑھے بارہ ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی .
جیلوں اور ہسپتالوں کا نظام محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے کافیصلہ کیا گیا، پنجاب کابینہ نے قیدیوں کیلئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی، پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی .
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کیلئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی،اجلاس میں چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا .
پنجاب کابینہ کے مطابق ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز میں جنوبی پنجاب کیلئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا، لاہور اور بہالپوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے ویزز سلیکشن کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، پبلک پراسیکیوٹرز ڈیپارٹمنٹ پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کیلئے پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں