آئندہ انتخابات میں جمعیت بلوچستان کی سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گی، مولانا واسع


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے، آنے والے الیکشن میں جمعیت علماءاسلام بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں لوگوں کی نظریں جمعیت علماءاسلام پر ہیں، جمعیت علماءاسلام ہی عوام کی خدمت کرنے والی سیاسی جماعت ہے، صوبے کے عوام کی امیدیں جے یو آئی سے وابسطہ ہے، جمعیت علماءاسلام نے عوام کی خدمت پارلیمان کے اندر اور پارلیمان کے باھر کی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے قبائلی عمائدین، علاقے کے معتبر ودیگر افراد نے جمعیت علماءاسلام میں سیاسی سفر کا آغاز کیا، آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں صوبے کے عوام کی حقوق کا جنگ لڑیں گے۔