منظور پشتین کو پتا ہونا چاہیے تھا کہ بلوچستان جانے کیلئے اسلام آباد سے ویزہ لینا پڑتا ہے، جاوید مینگل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ قوم پرست رہنماءنے میر جاوید مینگل نے کہا ہے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور انہیں گرفتار کرنا ریاستی جبر کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور پشتین کو یہ پتہ نہیں تھا کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے اور یہاں جانے کے لئے اسلام آباد سے ویزہ لینا پڑتا ہے، ریاست بلوچستان کو نوگو ایریا بنا کر بلوچ نسل کشی جاری رکھنا چاہتی ہے اور انہیں تربت دھرنے میں شرکت سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔ میر جاوید مینگل نے مزید کہا کہ جب تک بلوچ، پشتون، سندھی سمیت مظلوم متحد نہیں ہوں گے تو وہ اس طرح ریاستی مظالم کا شکار رہیں گے۔