چمن بارڈر پر 15 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل، تاجروں کو نقصانات کا خدشہ


چمن(قدرت روزنامہ)چمن بارڈر شاہراہ پر آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا بارڈر پر پاسیورٹ رجیم کے خلاف 46 روز سے دھرنا جاری ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہے دوسری جانب 15 روز سے بارڈر شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کرکے تجارتی سرگرمیوں کیلئے بدستور بند کر رکھا ہے جس سے فریش فروٹ کا سیزن سخت متاثر ہوا ہے تاجروں نے یو این اے نمائندہ بلال عطار کو بتایا کہ ہم سال بھر اس سیزن کا انتظار کرتے ہیں جوکہ اب مظاہرین نے پچلے 15 دنوں سے تجارت بند کیا ہے اور کروڑوں روپے نقصانات کا خدشہ ہے اسی طرح بارڈر کو افغان کڈوال ڈپورٹ کرنے والے سینکڑوں ٹرک بھی واپسی پر پھنس گئے ہیں اس کو کوئی راستہ نہیں دیا جارہا سخت سردی میں ڈرائیور مشکلات سے دوچار ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چمن بارڈر پر لوکل دستاویزات کو ترجیح دی جائے اور پاسپورٹ کی نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔