بالاچ کا ماورائے عدالت قتل، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مکران اور تربت میں مکمل ہڑتال
کیچ(قدرت روزنامہ)چمن میں منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ، انکی گرفتاری اور بالاچ کے مبینہ قاتلوں کیخلاف ایف آئی آر اندراج نہ کرنے، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مکران بھر میں شٹر ڈاﺅن جبکہ تربت شہر میں شٹر ڈاو¿ن کیساتھ پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر تمام سرکاری، غیر سرکاری، نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔ مظاہرین کی جانب سے تربت شہر کی بیشتر سڑکوں پر مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے سڑکیں بند رکھیں۔