خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا ہوگی: حامد خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہو گی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی بات سے مشروط نہیں، یہ انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی پارٹیوں نے کروائے۔
حامد خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پاٹی، جے یو آئی کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ پارٹی کے ترجمان نہیں، لطیف کھوسہ کو اختیار ہے کہ بتائیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بدترین جبر ہو رہا ہے، ن لیگ کہتی ہے کہ 2018ء میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، میرا یہ دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔