میں اور میرے ساتھی آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ رہے ہیں،سردار یار محمد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ رہے ہیںابھی تک کسی پارٹی میں شامل کا فیصلہ نہیں کیا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ میرا پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی باتین درست نہیں ہیں میں نے ابھی تک کسی پارٹی میں شامل کا فیصلہ نہیں کیا ہے ، میں اور میرے ساتھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا سوچ رہے ہیں ،سردار رند نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کافی پہلے رابطہ کیا گیا تھا اب تو بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے ،سردار یار محمد رند نے کہا کہ قریب میں پاکستان پیپلزپارٹی سے کسی نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔