اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں،سپریم کورٹ کے بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار نے مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزیراعلیٰ کی شمولیت پر اعتراض کیا،آپ نے جس وزیراعلیٰ کو منتخب کیا اس نے مردم شماری پر اعتراض نہیں کیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مردم شماری پر کسی متعلقہ شخص نے اعتراض نہیں کیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مردم شماری سے شہریوں کے بنیادی حقوق وابستہ ہیں،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار نے مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزیراعلیٰ کی شمولیت پر اعتراض کیا،آپ نے جس وزیراعلیٰ کو منتخب کیا اس نے مردم شماری پر اعتراض نہیں کیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان میں جس طریقے سے وزرا منتخب ہوتے ہیں وہ ایک الگ بحث ہے،عدالت نے کہاکہ 8فروری کو عام انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر دیکھ لیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago