گورنمنٹ حج سکیم کےتحت در خواستوں کی وصو لی کیلیے چند دن باقی ، اب تک کتنی درخواستیں آئیں ؟ جانیے
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) گورنمنٹ حج سکیم کےتحت در خواستوں کی وصو لی میں چند دن باقی ، اب تک کتنی درخواستیں آئیں ؟ اس حوالے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق گورنمنٹ حج سکیم کےتحت در خواستوں کی وصو لی کی آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جبکہ10 دن میں صرف 12600 در خواستیں وصو ل سپانسر شپ سکیم کے تحت 800در خواستیں آئی ہیں۔ گورنمنٹ سکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605ہے وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ 27نومبر سے 5دسمبر تک 5دنوں میں وصول ہونے والی حج در خواستوں کی تعداد مایوس کن ہے ۔ سپانسر شپ سکیم کا کوٹہ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے۔