نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے .
نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی .

سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے .
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا .
نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے . فی الوقت وہ جم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کررہے ہیں . وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں