سنی دیول کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ سچ مچ سنی دیول ہیں یا کوئی اور ؟ جی نہیں یہ سنی دیول ہی ہیں جن کی نشے میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آ رہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں .

اسی دوران سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رُک کر اُنہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتا ہے .
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس" پر اپنی مکمل ویڈیو شیئر کی . اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھ" افواہوں کا ’سفر‘ بس یہیں تک تھا" .
دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ اصلی ہے لیکن سنی دیول نے اصل میں شراب نہیں پی تھی بلکہ وہ شراب پینے کی ایکٹنگ کر رہے تھے اور وائرل ہونے والی ویڈیو کا یہ کلپ ان کی نئی آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے .
سنی دیول آج کل اپنی نئی فلموں’سفر‘، ’لاہور 1947ء‘ اور ’باپ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں .

. .

متعلقہ خبریں