شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر،ٹیم ڈائریکٹر معین خان اور ٹیم مینجمنٹ نے پی ایس ایل 9 کے لئے سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوچ مقرر کیا ہے۔
شین واٹسن سرفراز احمد کی قیادت میں پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھلاڑی کی حیثیت پی ایس ایل تھری اور فائیو میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
آسٹریلوی آل راونڈر 2007 اور 2015 میں ورلڈ کپ کی فاتح آسٹریلیا ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں اور اسی وجہ سےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں اور مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے ٹیم کو بے حد فائدہ ہوگا۔