کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ خواتین کے لیے کار آمد نسخہ

نیویارک(قدرت روزنامہ) کیل مہاسے کسی بھی خاتون کے لیے بھیانک خواب ہو سکتے ہیں، تاہم ان سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ ایک امریکی لڑکی نے اس حوالے سے متاثر کن بات کہی ہے۔ نیوز ویک کے مطابق مائیک زینون نامی اس لڑکی کی عمر 24سال ہے، جو بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے بعد سے کیل مہاسوں کے مسئلے سے نبردآزما ہے۔
مائیک زینون بتاتی ہے کہ ”میرے چہرے پر اس قدر کیل مہاسے تھے کہ میں نے گھر سے نکلنا ترک کر دیا تھا اور دوستوں سے بھی نہیں ملتی تھی۔ میں ایک طرح کے احساس کمتری کا شکار ہو کر شدید ڈپریشن میں رہنے لگی تھی۔ ایک دن میری ڈاکٹر نے کہا کہ اب مجھے بہت تیز دواﺅں کی ضرورت ہو گی کیونکہ کیل مہاسوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔“
مائیک زینون کہتی ہے کہ ”ڈاکٹر کی یہ بات سن کر میں نے علاج سے انکار کر دیا۔ مجھے احساس ہوا کہ مجھے پہلے اپنے تشخص پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے کیل مہاسوں کی وجہ سے تنہائی میں رہنا چھوڑ دیا۔ میں لوگوں میں گھلنے ملنے لگی، دوستوں کی محفلوں میں جانے لگی اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر ایڈٹ کیے بغیر پوسٹ کرنے لگی۔“
لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر میری اصلی حالت میں تصاویر بہت مقبول ہو رہی تھیں اور میرے فالوورز تیزی سے بڑھنے لگے تھے۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میرا احساس کمتری غلط تھا۔ لوگ مجھے میری اصلیت کے ساتھ زیادہ پذیرائی دے رہے تھے۔ بعد ازاں مجھے میں نسوانی عارضے کی تشخیص ہوئی، جس کا علاج کرنے پر کیل مہاسوں کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو گیا تاہم اس تمام تجربے سے میں نے یہ سیکھا کہ مجھے اپنی ذات کے متعلق سوچ مثبت رکھنی چاہیے تھی۔ اس سفر میں مجھے اپنی سوچ میں آنے والی اس ایک تبدیلی سے بے حد فائدہ ہوا۔“

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

11 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

21 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

21 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

37 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

50 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

55 mins ago