کیل مہاسوں سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ خواتین کے لیے کار آمد نسخہ

نیویارک(قدرت روزنامہ) کیل مہاسے کسی بھی خاتون کے لیے بھیانک خواب ہو سکتے ہیں، تاہم ان سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ ایک امریکی لڑکی نے اس حوالے سے متاثر کن بات کہی ہے . نیوز ویک کے مطابق مائیک زینون نامی اس لڑکی کی عمر 24سال ہے، جو بلوغت کی عمر کو پہنچنے کے بعد سے کیل مہاسوں کے مسئلے سے نبردآزما ہے .


مائیک زینون بتاتی ہے کہ ”میرے چہرے پر اس قدر کیل مہاسے تھے کہ میں نے گھر سے نکلنا ترک کر دیا تھا اور دوستوں سے بھی نہیں ملتی تھی . میں ایک طرح کے احساس کمتری کا شکار ہو کر شدید ڈپریشن میں رہنے لگی تھی . ایک دن میری ڈاکٹر نے کہا کہ اب مجھے بہت تیز دواﺅں کی ضرورت ہو گی کیونکہ کیل مہاسوں کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے . “
مائیک زینون کہتی ہے کہ ”ڈاکٹر کی یہ بات سن کر میں نے علاج سے انکار کر دیا . مجھے احساس ہوا کہ مجھے پہلے اپنے تشخص پر کام کرنے کی ضرورت ہے . میں نے کیل مہاسوں کی وجہ سے تنہائی میں رہنا چھوڑ دیا . میں لوگوں میں گھلنے ملنے لگی، دوستوں کی محفلوں میں جانے لگی اور سوشل میڈیا پر بھی اپنی تصاویر ایڈٹ کیے بغیر پوسٹ کرنے لگی . “
لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر میری اصلی حالت میں تصاویر بہت مقبول ہو رہی تھیں اور میرے فالوورز تیزی سے بڑھنے لگے تھے . تب مجھے احساس ہوا کہ میرا احساس کمتری غلط تھا . لوگ مجھے میری اصلیت کے ساتھ زیادہ پذیرائی دے رہے تھے . بعد ازاں مجھے میں نسوانی عارضے کی تشخیص ہوئی، جس کا علاج کرنے پر کیل مہاسوں کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہو گیا تاہم اس تمام تجربے سے میں نے یہ سیکھا کہ مجھے اپنی ذات کے متعلق سوچ مثبت رکھنی چاہیے تھی . اس سفر میں مجھے اپنی سوچ میں آنے والی اس ایک تبدیلی سے بے حد فائدہ ہوا . “

. .

متعلقہ خبریں