اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے . ،درختوں کا منصوبہ لگانے کے لیے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہئیے . بورس جانس نے کہا کہ پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے . برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی . عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں . بلین ٹری منصوبہ کو اقوام تمحدہ، ورلڈ اکانمک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی . 06 جون 2021 کو بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شجرکاری کے منصوبوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ کیا تھا . ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانے کا عزم ظاہرکیا ، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے . بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرے گا . یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف سیٹ کیا تھا . یہ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے تھا . پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے . حکام کے مطابق اگلے سال جون تک ایک بلین درخت لگا دیے جائیں گے . اس ایک بلین کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دسمبر تک 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور پھر مزید 30 کروڑ درخت جون تک لگا دیے جائیں گے . رواں برس جنوری میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت تک پاکستان 50 کروڑ درخت لگا چکا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہو گئے . انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے .
متعلقہ خبریں