الیکشن شیڈول چند روز میں دیدیں گے ، پولنگ 8 فروری کو ہو گی ، چیف الیکشن کمشنر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی .
قومی ووٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف، پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پُرعزم ہیں .


انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ، چند روز میں ڈی آر او، آر او اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا . الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا .
سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ عوام ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کیساتھ تعاون کرکے پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں،عوام کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے ، اپنے اور بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں . انتخابی عمل عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی .

. .

متعلقہ خبریں