دو سال کے دوران چینی، گھی، چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ دو سال کے دوران چینی، گھی، چاول اور دالوں کی ہول سیل قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں فی کلو چینی 80 روپے سے 130 روپے ہوگئی، چائے 1200 سے 1500 جب کہ دال چنا، ماش، مسور اور مونگ کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔
لوبیا 250 سے 360 روپے فی کلو تک پہنچ گیا جب کہ سفید چنا پہلے 280 روپے فی کلو تھا جو اب 340 روپے فروخت ہورہا ہے، اس کے علاوہ گھی اور تیل 150 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے۔
یہ ہول سیل مارکیٹ کی قیمتیں ہیں، پرچون میں عوام کو اس سے بھی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے شہری اور دکاندار دونوں پریشان ہیں۔