مستونگ سے 3 افراد لاپتہ، لواحقین نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بلاک کر دی


مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ سے 3 افراد لاپتہ، لواحقین نے شاہراہ بلاک کر دی، تفصیلات کے مطابق مستونگ سے 3 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا، لواحقین نے احتجاجاَ شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ۔ مستونگ، لواحقین کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ڈی سی چوک کے قریب واقع گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی سی ہاؤس کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔