پاکستان بھر میں پشتون رہنماﺅں کیخلاف مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں ملک بھر اور خصوصی طور پر کراچی اور پشتونخوا وطن کے اضلاع میں ملت پال پارٹیوں پشتونخوا نیپ، عوامی نیشنل پارٹی، پشتون تحفظ مومنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف غیر قانونی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی قوانین ، جمہوری روایات اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف عمل قرار دیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ان غیر قانونی اور بوگس ایف آئی آرز کو فوری طور پر واپس لیکر آئین وقانون کی بے حرمتی اور مذاق اڑانا بند کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک میں پولیس کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف غیرحقیقی اور غیرقانونی ایف آئی آر کا اندراج ایک فیشن بن گیا ہے اور پشتون افغان عوام اور ان کے حقیقی وارث سیاسی قوتوں کے حق کی آواز دبانے کیلئے اسے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ ریاستی اداروں اور پولیس کو بخوبی معلوم ہے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ تو پہلے حق بات کہنے سے کسی کو روکا جاسکا ہے اور نہ ہی آئندہ ان منفی اقدامات سے رہنماں اور کارکنوں کو دبا میں لا کر حقیقی بیانیے سے دستبردار کیا جاسکتا ہے۔ بیان میں کوئٹہ ، ژوب، چمن اور دیگر شہروں میں بیرونی دبا پر انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق اور ملک میں مروج قوانین کے خلاف عمل قرار دیا اور ان غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئےاس عوام دشمن عمل کو پولیس کیلئے بدنامی کا سبب بھی قرار دیا۔