پی ایس ڈی پی کے مد میں جاری کروڑوں روپیوں کے ترقیاتی اسکیموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کا حکام بالا نوٹس لے، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ پی ایس ڈی پی کے مد میں سریاب اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل کا بے دریغ استعمال جاری ہے جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش کا لہر دوڑ گیا ہے۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو کرپشن کا نزر کیا جارہا ہے سلیگ سیزن میں متعلقہ ایکسین اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے دو نمبر اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے جو کسی کے جوابدہ نہیں ہے پورے علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا جس سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نیشنل پارٹی کوئٹہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا مخالف نہیں تاہم جس طرح سے عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو کمیشن اور کرپشن کا نزر کیا جارہا اس کی اجازت ہم بلکل نہیں دے سکتے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان اسکیموں کا تحقیقات کیا جائے تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے ہم نیب سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ متعلقہ ایکسین اور ٹھیکیدار کے کرپشن کا نوٹس لیکر انکے خلاف تحقیقات کریں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اس کرپشن کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گے۔