لواحقین کے لانگ مارچ کا پنجگور میں بھرپور استقبال کیا جائیگا، حق دو تحریک


پنجگور(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لواحقین کا لانگ مارچ آج تربت سے شروع ہورہا ہے حق دو تحریک پنجگور لانگ مارچ کی سیاسی اور اخلاقی سپورٹ کا اعلان کرتی ہے پنجگور پہنچنے پر کل جاوید چوک پنجگور میں قیام کے دوران دھرنے میں پنجگور کی سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ اس دوران پنجگور سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین رجسٹریشن کرائیں ۔