ہمیں یقین ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے: رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے ن لیگ آئندہ حکومت بنانے جا رہی ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہر حلقے میں تقریباً 6 سے 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہر حلقے سے ایک امیدوار ہی الیکشن میں حصہ لے گا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ عمل مکمل ہو گا، امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا، آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، کچھ لوگ کچھ عرصے سے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے تھے، آج ن لیگ میں تعاون کرنے والوں کی شمولیت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ این اے 110 سے مولانا آصف، بابر سیال، پی پی 125 سے نیلم سیال، پی پی 127 سے شیخ محمد یونس، پی پی 128 خالد محمود سرگانہ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال، پی پی 131 سے فیصل حیات، شیخ یعقوب اور ان کی اہلیہ ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی پی 267 سے رئیس محمد ابراہیم، این اے 189 سے ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ برے وقت میں کھڑا ہونا بہت اچھا عمل ہے، آپ ہر کسی سے ایک جیسے رویے کی توقع نہیں کر سکتے، حالات کیوں ایسے لائے جائیں کہ ایسے رویے سے لوگوں کو مشکل ہو، جمہوریت آزادی اظہار رائے اور آزاد فضا میں رہنے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے مزید کہا کہ21 اکتوبر کو ن لیگ اور نواز شریف نے وعدہ کیا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالیں گے، یہ عہد نہ کوئی سامنے لایا، نہ کسی نے وعدہ کیا ہے، ن لیگ کے علاوہ کسی نے ملک کو ایسے بحرانوں سے نہیں نکالا، ہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو خود سے علیحدہ کرے، 9 مئی واقعے کے جو گناہ گار ہوں گے انہیں سزا ملے گی، 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرنے والوں پی ٹی آئی الگ کرے۔

Recent Posts

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

16 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

6 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

7 hours ago