بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں گے: بابر اعوان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ توشہ خانہ کے مقدمے کی اصل تاریخ پہلے سے فکس شدہ تھی، یہ مقدمات بانیٔ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب کو مشورہ دیا کہ ہلکا سا لیول پلیئنگ فیلڈ بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی دے دیں۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین و قانون کے تحت انٹرا الیکشن کرائے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر قسم کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملے۔