وفاق کے تحت تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاق کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا .
فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا .


نوٹیفکیشن کے مطابق وفاق کے زیر نگرانی تمام اسکول اور کالجز 25 دسمبر سے 29 دسمبر تک بند رہیں گے .
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری سے بحال ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں