الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،ممبر خیبرنخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی۔

ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئےی آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرا دیں،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں۔

اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کردی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی۔

ممبراکرام اللہ نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215واضح ہے، دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

15 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

16 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

17 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

17 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

17 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

17 hours ago