الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات میں پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،ممبر خیبرنخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی .

ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئےی آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرا دیں،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں .

اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کردی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی .

ممبراکرام اللہ نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215واضح ہے، دوبارہ الیکشن کو بھول جائیں،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12دسمبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں