معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے ابتک 40 فیصد بڑھی: نگراں وزیرِ اعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے، معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے۔
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اجارہ سکوک کے اجراء کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج گونگ (اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی) کی آواز صرف یہاں نہیں پاکستان کی کیپٹل راہداریوں میں گونجی ہے، ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

7 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

13 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

28 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

43 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

49 mins ago