اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی .
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے .
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 48 سینٹ کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 73.82 ڈالر ہو گئی .
امریکی خام تیل میں 33 سینٹ کی کمی سے کروڈ آئل 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے .