بلوچستان

مستونگ سے تین افراد کی گرفتاری، حکومتی یقین دہانی پر لواحقین کا مرکزی شاہراہ پر دھرنا ختم


مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں گزشتہ رات سیکورٹی فورسز نے ڈی سی چوک کے قریب واقع گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے لیا جسکے ردعمل میں لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی سی ہاو¿س کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا ،، شاہراہ کی بندش سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہی باغ کے رہائشی کمال خان بنگلزئی کے تین بیٹوں فہیم،ندیم، منیر کو گزشتہ رات مبینہ طور حراست میں لئے جانے کے خلاف لواحقین کی جانب سے کوئٹہ کراچی قومی کو ڈی سی چوک پر احتجاجاً بلاک کیا، احتجاجی مظاہرین سے ایس پی مستونگ ، ڈی ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ مستونگ ملک شیر احمد خواجہ خیل نے کامیاب مزاکرات کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا،احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہمارے گھر پر مبینہ طور پرسیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر ہمارے تین نوجوانوں کو اٹھاکر اپنے ہمراہ لے گئے ہم نے رات کو ہی پولیس تھانہ میں اطلاعی رپورٹ بھی درج کروائی تھی تاہم ہمارے نوجوانوں کی عدم بازیابی پر ہم نے احتجاج کررہے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو فوری پر رہا کیاجائے، دوسری جانب روڈ بلاکنگ سے مسافروں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑھا تاہم پولیس کی فوری مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں