عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے معاملے پر سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی۔
وکیل تحریک انصاف بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر پابندی قانون کی خلاف ورزی ہے، پیمرا نے غیر قانونی طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا کا 4 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
بیرسٹر علی طاہر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

12 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

20 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

23 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

45 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

58 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago