ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل کے ساتھ گیس بھی دریافت ہوئی۔
یہاں سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، ان نئے ذخائر دریافت ہونے سے ملک کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔