ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی .
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 41.05 فیصد رہی تھی .


ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے .
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ہفتے میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی .
ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا،ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا .
ایک ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی .
ایک ہفتے میں آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں