فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں اہلِخانہ کی ملاقات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں ان کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور بھائی وکیل فیصل چوہدری شامل تھے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے اہلِ خانہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔