اسلام آباد

مولانا فضل الرحمان سے متعلق سیکیورٹی تھریٹس وفاقی حکومت کو موصول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق سیکیورٹی تھریٹس وفاقی حکومت کو موصول ہوئی ہیں۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنماؤں سے متعلق عمومی سیکیورٹی تھریٹس موجود ہیں، جبکہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق خصوصی سیکیورٹی تھریٹ حکومت کو موصول ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ملک میں سیاسی رہنماؤں پر حملوں کی ایک تاریخ ہے۔
نگراں وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں شوکت عزیز، بینظیر بھٹو اور ثناء اللّٰہ زہری پر الیکشن مہم کے دوران حملے ہوئے تھے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ افغان مہاجر ہو یا کسی اور ملک کا شہری، چاہے کسی بھی دستاویز پر آیا ہو، سیاسی سرگرمی پر بغیر وقت لگائے ڈی پورٹ ہوگا، پاکستان میں سیاست کا حق پاکستانیوں کو ہے، سیاسی سرگرمی میں ملوث 10 کے قریب غیر ملکیوں کو شناخت کے بعد ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کریں گے، الیکشن کمیشن کو جتنی پیراملٹری فورس درکار ہوگی فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں