اسلام آباد
شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات میں کس نے کیا مطالبہ کیا؟
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے مابین گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں اہم مطالبات کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کے موقع پر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ جہانگیر ترین نے شہباز شریف سے قومی اسمبلی کی 15 اور پنجاب اسمبلی کی 25 نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کا مطالبہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس ملاقات کے بعد جہانگیر ترین کی نوازشریف کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔