امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا؟ طلاق کی افواہیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سینئر اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے بہو ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا سے مبینہ اَن فالو کرنے پر ابھیشک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں پھر اڑنے لگیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ابھیشک اور ایشوریا کے مابین کی طلاق کی اطلاعات پہلے بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ایشوریا رائے کے بچن خاندان سے تعلقات خراب ہو گئے تاہم اس کے بعد ایشوریا اور ابھیشک، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم “دی آرچیز” میں ایک ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑنے لگیں۔

اب تازہ معاملہ سامنے آیا کہ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا، دوسری جانب یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ امیتابھ اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا۔

امیتابھ کے بیٹے ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس سے ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے جو 12 برس کی ہو گئی ہے۔

Recent Posts

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

2 mins ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

23 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

38 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

56 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

59 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

1 hour ago