امیتابھ بچن نے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا؟ طلاق کی افواہیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سینئر اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے بہو ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا سے مبینہ اَن فالو کرنے پر ابھیشک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں پھر اڑنے لگیں .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ابھیشک اور ایشوریا کے مابین کی طلاق کی اطلاعات پہلے بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں، یہ خبریں بھی پھیلتی رہیں کہ ایشوریا رائے کے بچن خاندان سے تعلقات خراب ہو گئے تاہم اس کے بعد ایشوریا اور ابھیشک، شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی فلم "دی آرچیز" میں ایک ساتھ دیکھے گئے جس کے بعد طلاق یا علیحدگی کی افواہیں دم توڑنے لگیں .

اب تازہ معاملہ سامنے آیا کہ امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاونٹ سے ایشوریا رائے کو اَن فالو کر دیا، دوسری جانب یہ خبریں بھی آئی ہیں کہ امیتابھ اور ایشوریا رائے نے کبھی ایک دوسرے کو فالو کیا ہی نہیں تھا .

امیتابھ کے بیٹے ابھیشک اور ایشوریا رائے 2007 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جس سے ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے جو 12 برس کی ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں