مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے .
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی .


مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے .
عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی .
بعدازاں سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی .
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا .
تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں