جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا؟ جاوید لطیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سوال کیا ہے کہ جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا؟
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتے تھے کہ ابھی حاضری کا موڈ نہیں، ہم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہو جاتی تھی۔
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جو بگاڑ پیدا کرے اسے جیل میں بھی 10 کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کیا اُس وقت جو نا انصافی ہوئی اس کی تلافی ہو سکتی ہے؟ نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017ء میں انصاف کا قتل ہوا۔
ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج خوشی ہے کہ 45 سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جا رہا ہے، کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کے لیے 45 سال انتظار کریں؟