مریم اورنگزیب کی عدالت سے واپسی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعرے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے نعرے لگائے۔
جیل حکام تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو جیل سے لے کر عدالت پہنچے تھے۔
قیدی وین میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بھی جوابی نعرے لگائے۔
اسی دوران مریم اورنگزیب وہاں سے واپس روانہ ہو گئیں۔