چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی سینڈک میٹلز کی سربراہی سے برطرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو سینڈک میٹلز کی سربراہی سے برطرف کر دیا گیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق رازق سنجرانی کو نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارتِ توانائی نے برطرف کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلا کر ضروری کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔