بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کر دیا۔
وکیل سلمان اکرم راجہ اور سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی غیر قانونی کارروائی شروع کر رکھی ہے، درخواست کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کمیشن کے پاس توہین کی کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔