ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پذیر ہوگئی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق فجر الشرق پنجم کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023ء کو ہوا تھا اور برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے آخری دن اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔